نواز شریف کا دورہ بلوچستان، اہم سیاسی رہنما ن لیگ میں شامل ہوں گے،ایاز صادق


کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 13نومبر کو میں کوئٹہ پہنچوں گا، اس کے بعد 14 نومبر کو نواز شریف 2 روزہ دورے پر کوئٹہ آئینگے، ایاز صادق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کوئٹہ میں پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں کرینگے، اس دوران نواز شریف کوئٹہ میں پارٹی میں شمولیت کے خواہش مندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ نواز شریف بلوچستان کی سیاسی قیادت کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ بلوچستان میں امن و خوشحالی کی واپسی یقینی بنائی جائیں گی۔