قومی دن پر سعودیہ میں ایئر شو کی تیاریاں، فضا مختلف رنگوں سے سج گئی

ریاض (قدرت روزنامہ)قومی دن پر سعودی عرب میں ایئر شو کی تیاریوں کے سلسلے میں مملکت کی فضاء مختلف رنگوں سے سج گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے 91 ویں یومِ وطنی پر مملکت کے بڑے شہروں میں ائیر شوز کا انعقاد کیا جائے گا ، اس سلسلے میں ساحلی شہر جدہ ، دارالحکومت ریاض ، خبر اور طائف سمیت مملکت کے دیگر بڑے شہروں میں ایئر شوز منعقد کیے جارہے ہیں ، جن میں سعودی رائل ایئرفورس، سعودی ہاکس اور السعودیہ بوئنگ طیارے شرکت کریں گے تاہم 23 ستمبر سے پہلے ہی سعودی عرب کی فضاء مختلف رنگوں سے سج چکی ہے کیوں کہ مملکت میں 20 ستمبر سے 25 ستمبر تک ائیر شوز منعقد کیے جارہے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ اس دوران طیاروں کے پائلٹوں نے اپنی مہارت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فضائی کرتب دکھائے ، ہیلی کاپٹر کے ذریعے طویل ترین سعودی پرچم فضا میں لہرایا گیا ، اس دوران سعودی ہوابازوں کے فن کے مظاہروں سے فضا مختلف رنگوں سے سج گئی۔

ادھر سعودی عرب میں یوم وطنی کے موقع پر 70 لاکھ سے زائد اشیاء سستے داموں فروخت کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے کہا ہے کہ 70 لاکھ سے زیادہ اشیا سستے داموں فروخت ہوں گی ، کیوں کہ یوم وطنی کے موقع پر تجارتی اداروں میں صارفین کے لیے سستے داموں سامان فروخت کرنے کا رجحان بڑھ گیا ہے اور اب تک 2700 سے زیادہ تجارتی ادارے اور آن لائن کاروبار کرنے والے تجارتی مراکز یوم وطنی کی مناسبت سے رعایتی پیکیج پیش کرنے کے لیے اجازت نامے حاصل کرچکے ہیں ، سستے داموں فروخت ہونے والی اشیاء میں ملبوسات سرفہرست ہیں ، اس کے بعد فرنیچر دوسرے، خوشبوئیں اور گھڑیاں تیسرے ، سونے کے زیورات چوتھے جب کہ کھانے پینے کی مختلف اشیاء پانچویں نمبر پر ہیں۔

Recent Posts

قومی ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی کامیابی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی…

4 mins ago

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، کیا اب لائیو میٹنگ کا انعقاد کیا جا سکے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میٹا کی مسیچنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ نے ’ایونٹس‘ کے نام سے ایک…

12 mins ago

جعلی انٹرا پارٹی الیکشن والے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کس منہ سے کر رہے ہیں؟ طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے پاکستان تحریک…

28 mins ago

پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی آئی…

31 mins ago

حکمران اتحاد حکومت چھوڑ دے تو ہی بات ہو سکتی ہے: حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ حکمران…

36 mins ago

تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے تربت سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس…

46 mins ago