کرپٹ اور نااہل بیوروکریسی کو لواحقین کی تقرریوں سے تکلیف ہو رہی ہے، ایپکا بلوچستان
مستونگ(قدرت روزنامہ)آل پا کستا کلرکس ایسو سی ایشن (ایپکا) بلوچستان کے سینئر نائب صدر حاجی علی اصغر بنگلزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرپٹ اور نااہل بیوروکریسی کو لواحقین کی تقرریوں سے سخت تکلیف ہو رہی ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ان لواحقین کی پوسٹوں پر خرید فروخت کا راستہ بند ہونے سے ان کے جائز کام میں روڑے اٹکانے غیر ضروری تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں مختلف محکموں کے جو غریب پرور آفیسران ہیں وہ بروقت اور سب سے پہلے ان یتیموں کو ان کا حق دیکر اللہ تعالٰی کو راضی اور ان یتیموں کی دعائیں لیے رہیں ہیں جبکہ رشوت خور ملازم اور غریب دشمن آفیسران ان کے کام میں غیر ضروری تاخیر کرکے ان یتیموں کے گھرانے کے لیے فاقہ کشی کا سبب بن رہے ہیں 2 سے 3 ماہ کی تاخیر سے احکامات جاری تو ہوں گے لیکن اگر بروقت احکامات جاری کیے جاتے تو ان کے گھر کے چولہے جلتے لیکن مفت سرکاری مراعات سے مستفید ہونے والوں کو کیا پتہ کہ گھر کے سربراہ کے فوت ہونے کے ان یتیموں کا گزارہ کیسے ہوتا ہے انہوں نے وزیر اعلٰی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے پر زور مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ تمام آفیسران کو ہدایت جاری کریں کہ لواحقین کے کیسز کو التواءمیں رکھنے کے بجائے فوری طور پر ان کے احکامات جاری کریں تاکہ لواحقین برتی کا عمل مکمل ہو۔