سعودیہ میں 30 ہزار لوگوں کو اسلام قبول کرانے والے فلپائنی عالم دین کا انتقال ہوگیا

ریاض (قدرت روزنامہ) فلپائن سے تعلق رکھنے والے مسلمان مبلغ 30 سال تک سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پڑھانے کے بعد انتقال کر گئے ، محمد دیلبینیا نے کینسر کی جنگ ہارنے سے پہلے 30 ہزار لوگوں کو اسلام قبول کرنے میں مدد کی۔ گلف نیوز کے مطابق ریاض کے قریب البطحاء سوسائٹی میں واقع کال اینڈ گائیڈنس سوسائٹی نے فلپائنی مبلغ شیخ محمد دیلبینیا کا سوگ منایا ، جو 30 سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے سفر کے بعد منگل کو ریاض میں انتقال کر گئے ، اس دوران انہوں نے تقریباً 30 ہزار سے زائد لوگوں کی اسلام قبول کرنے میں مدد کی۔

اس حوالے سے سوسائٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دیلبینیا جگر کے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے ، اس موذی مرض کے ساتھ طویل جنگ کے بعد ان کا انتقال ہوگیا ، ان کی نماز جنازہ بدھ کے روز ظہر کی نماز کے بعد ریاض کی مسجد عتیقہ میں ادا کی جائے گی اور ان کی میت منصوریہ قبرستان میں دفن کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ فلپائنی مبلغ نے 30 سال قبل سوسائٹی کے البطحاء کے دفتر میں اسلام قبول کیا ، جس کے بعد سے انہوں نے دفتر میں سرکاری مبلغ کی حیثیت سے کام کیا اس دوران انہوں نے 30 ہزار سے زائد مرد اور خواتین کے مذہب تبدیل کرنے میں کردار ادا کیا۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

16 mins ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

25 mins ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

33 mins ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

36 mins ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

47 mins ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

59 mins ago