پاکستانی کارکنوں کو ملازمت دینے کے منتظر ہیں، سعودی کمپنی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں میگا پاور اور تعمیراتی کمپنی الفنار کے سی ای او صباح المطلق نے کہا ہے کہ ہم اپنے آئندہ منصوبوں میں مزید پاکستانیوں کو ملازمت کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نگراں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل جواد سہراب ملک سے ملاقات میں صباح المطلق نے کہا کہ ہم پاکستانی افرادی قوت کے اعلی معیار اور سعودی معیشت میں ان کے تعاون سے بہت متاثر ہیں۔
وزارت سمندر پار پاکستانیز کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نگراں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل جواد سہراب ملک کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
جواد سہراب ملک کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس انجینئرنگ، آئی ٹی، ہیلتھ کیئر اور مہمان نوازی سمیت مختلف شعبوں میں ہنر مند اور تجربہ کار پیشہ ور افراد کی بڑی تعداد موجود ہے، مجھے یقین ہے کہ پاکستانی کارکن سعودی عرب کے وژن2030 کے ترقیاتی اہداف میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
تعمیراتی کمپنی الفنار کے سی ای او صباح المطلق کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی افرادی قوت کے اعلی معیار اور سعودی معیشت میں ان کے تعاون سے بہت متاثر ہیں، ہم مستقبل کے منصوبوں کے لیے مزید پاکستانی کارکنوں کو ملازمت دینے کے منتظر ہیں۔

Recent Posts

شادی کے 6 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع، جسٹن بیبر اور ہیلی نے خوشخبری سُنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف کینیڈین پاپ سنگر جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ امریکی ماڈل…

5 mins ago

آئی ایس پی آر پریس کانفرنس میں غلط بیانی کی گئی، پی ٹی آئی کا متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈی جی آئی ایس پی…

12 mins ago

فلم دبنگ کے لیے سلمان خان مونچھیں لگانے کے لیے تیار کیوں نہیں تھے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)ایکشن کامیڈی فلم ’دبنگ‘ سلمان خان کے کیریئر کی کامیاب ترین فلموں میں سے…

23 mins ago

پنجاب میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی اتھارٹی کے قیام کی منظوری

لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے صوبے میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع…

35 mins ago

نان فائلرز کے خلاف گھیرا تنگ: فون اور ڈیٹا لوڈ کرانے پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس دینا ہوگا

ایف بی آر حکام مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں، سم پر ڈھائی فیصد اضافی…

46 mins ago

عالیشان محل میں رہنے والے عرب شہزادوں کی عام سی قبریں، سوشل میڈیا حیرت میں ڈوب گیا

عرب شہزادے عام طور پر اپنی طرز زندگی کے باعث وائرل ہو جاتے ہیں متحدہ…

52 mins ago