غیر ملکیوں کو صرف چمن بارڈر تک محدود رکھنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت امن وامان اور غیر ملکیوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایس ایس پی پولیس، ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام موجود تھے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشین اور چمن بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے متحرک کردار ادا کریں افغانستان سے آنے والے غیر ملکیوں کا ڈیٹا مرتب کرنے اور دیگر دستاویزات کی جانچ پڑتال ایف آئی اے اور نادرہ کی ٹیمیں بارڈر پر کریں گی جبکہ غیر ملکیوں کی آمدورفت کی نگرانی ایف سی، لیویز اور پولیس بھی کریں گی تذکرہ/رہداری رکھنے والے غیرملکیوں کو صرف چمن بارڈر تک ہی محدود کیا جائے گا انہیں چمن شہر اور دیگر علاقوں کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی خلاف ورزی کی صورت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے مذکورہ غیر ملکی کو گرفتار کرکے ڈی پورٹ کرینگے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ غیر ملکیوں کو پناہ دینے والے یا ان کی مدد کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی لہذا اس سلسلے میں عوام الناس سے بھی پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی غیر ملکیوں کو پناہ اور نہ ہی کسی قسم کی مدد اور تعاون فراہم کریں اس سلسلے میں عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کسی بھی غیر ملکی یا پناہ دینے والوں کی اطلاع انتظامیہ کو دیں تاکہ ان کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائی جا سکے اجلاس میں کہا گیا کہ یہ اقدام صوبے میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے ہیں لہذا عوام اس سلسلے میں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون کریں بعد ازاں کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت شہر میں پی ٹی سی ایل کی جانب سے سروس لائن اور دیگر امور سے متعلق اجلاس ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل، ایس ایس پی ٹریفک کے علاوہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اور پی ٹی سی ایل کے آفیسران موجود تھے اجلاس میں کہا گیا کہ پی ٹی سی ایل یا کوئی اور ادارہ شہر میں سروس لائن بچھانے یا روڈ مرمت کے لیے ٹائم لائن مقرر کیا جائے گا مقررہ ٹائم لائن سے تاخیر پر متعلقہ ادارے کو بھاری جرمانہ کا سامنا ہوگا اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ شہر میں کسی بھی روڈ پر کام کے لیے متعلقہ محکموں کوہر روڈ کیلئے علیحدہ علیحدہ این او سی جاری گی جائے گی تاکہ کام کے ساتھ ساتھ مرمت بھی جلد از جلد کی جاسکے جس سے لوگوں اور متعلقہ اداروں کو کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے متعلقہ اداروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سروس لائن کے حوالے سے ایک جامع سروے کرکے مفصل رپورٹ مرتب کی جائے تاکہ کام کے ساتھ ساتھ مرمت بھی جلد از جلد کیجاسکے جس سے لوگوں اور متعلقہ اداروں کو کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے متعلقہ اداروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سروس لائن کے حوالے سے ایک جامع سروے کرکے رپورٹ مرتب کی جائے۔

Recent Posts

اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز بتا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نوجوان اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز بتا…

1 min ago

جناح ٹاﺅن گرلز ہائی اسکول میں طلبہ پر تشدد، رپورٹ وزیر تعلیم کو ارسال، الزامات من گھڑت ثابت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جناح ٹاﺅن گرلز ہائی سکول کے امتحانی حال میں لڑکی پر تشدد کے واقعے…

2 mins ago

نامزد گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی تقریب حلف برداری کل ہوگی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ناگزیر وجوہات…

24 mins ago

یویو ہنی سنگھ کا مہوش حیات کیلئے گانا، اداکارہ شرما گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی گلوکار و ریپر یو یو ہنی سنگھ نے دبئی کی ایک…

38 mins ago

سعودی عرب کا اعلی سطح کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سعودی عرب سے 50 افراد پر مشتمل اعلی سطح کا تجارتی وفد…

42 mins ago

صاحبہ نے لڑکیوں کو جلدی شادی کرنے کا مشورہ دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ کا کہنا ہے کہ کسی پرنس چارمنگ…

42 mins ago