کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے EVM کے مخالف ہیں، وزیراعظم

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی مخالفت کر رہے ہیں، پاکستان میں ذاتی مفادات رکھنے والے ملک کی بہتری نہیں چاہتے، ہر الیکشن متنازع رہا، اب الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت ہو رہی ہے، ای وی ایم پاکستان کے انتخابی عمل کا بڑا مسئلہ حل کردے گا۔

اسلام آباد میں پرفارمنس ایگریمنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تین سال بہت مشکل تھے، میں نے اس عرصے میں بہت کچھ سیکھا، جب تک آپ ہار نہیں مانتے، شکست نہیں ہوتی، اوپر جانے کی کوشش کریں، مشکل وقت میں کبھی نہ گھبرائیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ویژن پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں، اس کو بہتر کریں، اس سے نیچے نہ آئیں،کپتان کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ اپنی ٹیم کو چیک کرے اور سب کو چیک کرلیا ہے، میں نے اپنی کابینہ کا مشکل وقت میں لیول دیکھا ہے، دیکھا ہے کون کس لیول پر گھبرا جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جتنا تین سال میں سیکھا ہے اتنے کم عرصے میں اتنا زندگی میں نہیں سیکھا، وفاقی وزرا سے کہتا ہوں جتنی زیادہ کوششیں کریں گے، کام کریں گے اتنا اوپر جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم سارے مافیاز کے سامنے کھڑے ہیں، مافیاز تبدیلی نہیں چاہتے ہیں اس لیے وہ ہماری مخالفت کر رہے ہیں، یہ لوگ ای وی ایم کی مخالفت کر رہے ہیں، ای وی ایم سے ہمیں کیا فائدہ ہوگا؟

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر الیکشن متنازعہ ہوجاتا ہے،سینیٹ الیکشن جس میں 1500 ووٹ ہوتے ہیں وہ بھی متنازعہ ہوجاتا ہے،جرمنی یا دیگر ممالک میں الیکشن میں شور کیوں نہیں مچتا؟امریکا میں بھی پہلی بار الیکشن کے بعد شور مچا،وہاں سسٹم ٹھیک تھا اس لیے الیکشن کے بعد وہ شور ختم ہوگیا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ملک میں 1970 کے بعد ہرالیکشن میں جو ہارتا ہے وہ کہتا ہے دھاندلی ہوئی ہے،ہم ایک سسٹم لے کر آ رہے ہیں، ای وی ایم ان مسائل کو حل کردے گا، یہ کسی کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ای وی ایم سادہ سا ہے، الیکشن ہوا، بٹن دبایا اور نتیجہ آگیا، ہمارے یہاں تو سارے مسائل پولنگ ختم ہونے کے بعد شروع ہوجاتے ہیں، یہ چھوٹا سا طبقہ جو کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھاتا ہے وہ ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ آخری دو سال ہمارے لیے اہم ہیں، ہم بڑی مشکل وقت سے نکل کر یہاں پہنچے ہیں، اس سال پوری محنت کرنی ہے، جس طرح کورونا کو سنبھالا اس کا ویسا کریڈٹ نہیں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم این ایز کہتے ہیں اگر ترقیاتی فنڈز نہ ملیں تو وہ الیکشن ہار جائیں گے،جبکہ کبھی ترقیاتی فنڈز سے الیکشن نہیں جیتے جاتے،حکومت کی کارکردگی سے الیکشن جیتیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اصل جنگ پنجاب کی ہے، لوگ کہتے ہیں کہ آپ بار بار تبدیلیاں کر دیتے ہیں، پانچ سال بعد پنجاب میں بار بار تبدیلیوں کو کوئی نہیں دیکھے گا،پنجاب میں 5 سال بعد حکومت کی کارکردگی دیکھی جائے۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

42 mins ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

45 mins ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

53 mins ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

57 mins ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

1 hour ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

1 hour ago