علی ظفر نے گل پانڑہ کے ہمراہ پشتو گانا ’لار شہ پیخور‘ جاری کردیا۔۔ویڈیو وائرل

(قدرت روزنامہ)معروف پا کستانی گلو کار اور ادا کا ر علی ظفر نے پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کے ہمراہ پشتو گانا ’لار شہ پیخور‘ جاری کردیا،جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس پشتو گیت کو کو علی ظفر نے خود پروڈیوس کیا ، اس کی موسیقی حسن بادشاہ نے دی جب کہ ہدایات ولید عالم نے دی ہیں۔گانے میں علی ظفر کے ساتھ گل پانڑہ کے علاوہ شاہکار عالم خان بھی پرفارمنس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔’لار شہ پیخور‘ میں خیبر پختونخوا (کے پی) کے معروف سیاحتی مقامات کو دکھانے سمیت پشتون ثقافتی لباس اور دیگر روایتوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔ گانے کے آغار میں ایک پشتون بچے کو علی ظفر کا ہی گزشتہ برس جاری کیا گیا سندھی گانا ’الے ماروئڑا‘ موبائل پر دادا کے سامنے سنتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔گانے کو ایک ایسے وقت میں ریلیز کیا گیا ہے جب کہ پشتون لوگ ہر سال کی طرح اپنا روایتی ثقافتی دن منانے والے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مونی رائے نے ایک مرتبہ پھر بولڈ انداز میں تصاویر شیئر کر دیں

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

4 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

4 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

4 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

4 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

5 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

6 hours ago