”جس ملک کا وزیراعظم بھی کوشش کرے اور کام نہ ہو تو سمجھ لو کہ یہ ۔۔“سابق کپتان راشد لطیف بھی نیوزی لینڈ کے دورہ کی منسوخی پر بول پڑے

کراچی(قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ جس ملک کا وزیراعظم بھی کوشش کرے اور کام نہ ہو تو سمجھ لو کہ یہ بہت آگے کی بات ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق کپتان قومی ٹیم راشد لطیف کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے اندرون سندھ بھی کیمپ لگائے، اگر کوئی اچھا کام کرے گا تو ہم ساتھ کھڑے ہیں، سندھ سے بے پناہ ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، شاہ نواز دھانی، زاہد محمود اور نعمان علی اپنی مدد آپ کے تحت سامنے آئے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا نیوزی لینڈ کی واپسی اور انگلینڈ کے انکارکے بعد پاکستان کی کرکٹ بہت پیچھے چلی گئی ہے، جس ملک کا وزیراعظم بھی کوشش کرے اور کام نہ ہو تو سمجھ لیں یہ بہت آگے کی بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کا ہائی پرفارمنس سینٹر پی سی بی کے ہائی پرفارمنس سینٹر سے بہترہے، اسلام آباد میں ایسا ہی ایک سینٹر بنانے پر کام کر رہا ہوں۔

راشد لطیف کا کہنا تھا نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لیے گراو¿نڈ بنانے ہوں گے، اب بھی وہی گراو¿نڈز ہیں جو ماضی میں تھے، دنیا کہاں سے کہاں چلی گئی ہم صرف باتیں کرتے ہیں۔

Recent Posts

یواے ای میں ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے…

5 hours ago

افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

کابل(قدرت روزنامہ)رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی…

6 hours ago

’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) سپرسٹار الو ارجن کی فلم’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ جیو نیوز…

6 hours ago

ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی، موبائل سمز بند کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کےخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے…

6 hours ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

6 hours ago