رانا ثنا اللہ نے دانیال عزیز کی احسن اقبال پر تنقید کو ٹکٹ کا جھگڑا قرار دیدیا


لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنمارانا ثنا اللہ نے دانیال عزیز کی احسن اقبال پر تنقید کو ٹکٹ کا جھگڑا قرار دیدیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ دانیال عزیز اس حلقے سےاویس قاسم اور احسن اقبال اپنے بیٹے احمد اقبال کو میدان میں اتارنا چاہتے ہیں،ٹکٹ کا فیصلہ عمر کی بنیاد پر نہیں جیتنے کے امکانات پر ہوتا ہے،مسئلہ مہنگائی تھا تو دانیال عزیز 16ماہ کی حکومت کے دوران کیوں خاموش رہے؟
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نےاپنے غرور اور تکبر میں 9مئی کی حرکت کی،اگر تمہارے خلاف کوئی سازش ہوئی ہے تو وہ سازش کرنے والے تم خود ہو،ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن پوری طرح الیکشن کیلئے تیار ہے،جے یو آئی سے انتخابی اتحاد زیرغور نہیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے تیار ہیں،قوم ہمیں ہی مینڈیٹ دے گی پھر ہم ملک کو بحران سےنکالیں گے۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ آڈیو لیکس میں ان کے لیڈرز نے جن اداروں کی طرف جانے کی ہدایت دی اسی طرف گئے،اس نے کہا تھا کہ اگر میں گرفتار ہو جاؤں تو فلاں فلاں جگہ جا کر حملہ کرنا ہے،ان کاکہناتھا کہ اسےجیل میں روز دیسی مرغی گھی میں بنا کر دی جارہی ہے، کھانےسے پہلے وہ چیز دی جاتی ہے جس کے بارے میں نے کہا تھا نہیں دیں گے۔

Recent Posts

کمسن طالب علم کے اندھے قتل کا معمہ حل — قتل میں ملوث 3 افراد کو گرفتار اور آلہ قتل برآمد کرلیا.اسٹنٹ کمشنر اکرم حریفال کی پریس کانفرنس

مستونگ(قدرت روزنامہ)اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمداکرم حریفال نے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ…

3 mins ago

ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین…

22 mins ago

گرمی ہماری شکلیں ہمارے شناختی کارڈ سے ملانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران عباس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوبصورتی کے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستانی خوبرو اداکار و…

40 mins ago

ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ پر چھاپا، 250 افراد گرفتار

ایران (قدرت روزنامہ)ایران میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ’شیطان پرست نیٹ ورک‘ کے…

57 mins ago

مرد حضرات سُکینہ کی تعریف کیسے کرتے ہیں: اداکارہ کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ سکینہ نے انکشاف کیا ہے کہ مرد حضرات اُن کی…

1 hour ago

کراچی میں کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کال سینٹر میں ایک نوجوان کی ہلاکت…

1 hour ago