عروہ حسین کا معاشرے میں مہربان مردوں کی کمی پر اظہارِ مایوسی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف اداکارہ عروہ حسین نے معاشرے میں مہربان اور شفیق مردوں کی کمی پر اظہارِ مایوسی اور دیگر خواتین کے حق میں ایسے مردوں کے ساتھ کی دعا کی ہے جن کے ارد گرد وہ پروان چڑھ سکیں اور ترقی کی منازل طے کر سکیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے اسٹوری میں ماہرِ تعلیم ساحل عدیم کا سوشل میڈیا پر وائرل ایک کلپ شیئر کیا ہے۔
اداکارہ کی شیئر کی گئی اسٹوری میں ساحل عدیم اپنے والد اور معروف شاعر عدیم ہاشمی کا ایک قصہ سنا رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میرے مرحوم والد نے کبھی والدہ سے اُونچی آواز میں بات نہیں کی سوائے ایک بار کے اور اس پر بھی انہوں نے سب کے سامنے والدہ سے معافی مانگی۔
عروہ حسین نے انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں عدیم ہاشمی کی مثال دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آج ہمارے معاشرے میں ایسے مہربان اور شفیق مردوں کی کمی ہے لیکن خواہش ہے کہ ایک دن ہمارے ارد گرد ایسے مردوں میں اضافہ ہو۔
انہوں نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میری زندگی میں آنے والے تمام مردوں (باپ، بھائی، شوہر) کی مہربانی اور شفقت مجھے میری عزت اور اہمیت کا احساس دلاتی ہے۔
انہوں نے دیگر خواتین کے حق میں دعا کرتے ہوئے یہ بھی لکھا ہے کہ میری خواہش ہے کہ تمام خواتین کا زندگی میں اسی قسم کے مردوں سے واسطہ پڑے تاکہ ہمارے پاس بھی ہمارے باپ، بھائی، شوہر یا بیٹے سے متعلق اس طرح کے قصے ہوں جو ہم دوسروں کو سنا سکیں، ان کے آس پاس ہم خود کو محفوظ محسوس کریں، جو ہماری عزت کریں اور جن کی موجودگی میں خواتین پروان چڑھ سکیں اور ترقی کر سکیں۔

Recent Posts

پاکستان اپنی سالمیت، علاقائی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت اور کسی بی علاقائی خطرے…

3 mins ago

سعودی عرب نے دورا ن حج وہ کام جس پر ایک لاکھ ریال جرمانے کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )سعودی وزارت داخلہ نے بغیر اجازت حج کرنے والے شخص کیلئے گرفتاری…

11 mins ago

جناح ہاؤس حملہ کیس؛ یاسمین راشد، عمر چیمہ کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف…

13 mins ago

گرمی کی شدت میں اضافہ، وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گرمی کی شدی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی تعلیمی…

33 mins ago

حکومت نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے مشاورت…

43 mins ago

زرتاج گل سے تلخ کلامی؛ طارق چیمہ کی اسمبلی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کی رکنیت مختصر معطلی کے بعد…

46 mins ago