ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42.68 فیصد ہوگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42.68 فیصد ہوگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح 41.05 فیصد رہی تھی۔
ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 13 روپے تک اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 8 روپے سے زیادہ مہنگے ہوئے۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ہفتے میں 14 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ایک ہفتے میں دال مونگ 2 روپے 44 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 13 پیسے کا اضافہ ہوا،ایل پی جی کاگھریلو سلنڈر ایک ہفتے میں 14 روپے تک مہنگا ہوا۔
ایک ہفتے میں دال مسور کی فی کلو قیمت میں 34 پیسے کا اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 12 روپے سے زیادہ کی کمی ہوئی۔
ایک ہفتے میں آلو 5 روپے فی کلو تک سستے ہوئے،ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے تک کی کمی ہوئی۔