ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے مزید 15کروڑ 55لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے مزید 15کروڑ 55لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رقم خواتین میں سمال میڈیم انٹرپرائزز کے شعبے میں بہتری اور فروغ کیلئے استعمال ہو گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے 65کروڑ 90لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی،ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایک ماہ میں مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر سے زائد کی منظوری دی گئی ہے۔