شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے لیے نائب کپتان مقرر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل شاہین کو پاکستان مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا گیا تھا۔
شاہین نے پاکستان کے لیے 27 ٹیسٹ، 53 ون ڈے اور 52 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔