فردوس عاشق اعوان کا ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ روکنے پر ردعمل، عدالتی حکم کا نتیجہ کیا نکل سکتا ہے؟ یہ بھی بتا دیا


لاہور (قدرت روزنامہ) استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ روکنے پر ردعمل دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کا ٹریننگ روکنے کا حکم الیکشن ملتوی ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔ ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کی مخالفت پی ٹی آئی کا شرمناک تاخیری حربہ ہے۔ پی ٹی آئی نے ہائیکورٹ کو ڈھال بناتے ہوئے انتخابی میدان سے راہ فرار اختیار کی۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات ملتوی کروا کر تحریک انصاف ووٹرز کے حق سے انحراف کر رہی ہے۔