مقبوضہ کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، نگراں وزیراعظم


مظفر آباد(قدرت روزنامہ) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کےرہائشیوں کو ہم پاکستانی شہری سمجھتے ہیں۔ اپنے شہریوں کےحقوق کی پامالی کسی صورت نہیں ہونےدیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں کارروائی کی ضرورت ہوئی کریں گے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلےکوجوتے کی نوک پررکھتے ہیں۔ کوئی بھی عدالت کشمیریوں کےمستقبل کافیصلہ نہیں کرسکتی۔ کشمیر بھارت کاتھا ہے اور نہ ہی رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی حد میں رہے، اسے کراس نہ کرے۔ جلد اسلام آباد میں دوبارہ اجلاس ہوگا۔ تحریک کوکیسے جلابخشنی ہےکیسے بڑھاوا دینا ہے، اس پر بات چیت ہوگی۔ وزارت خارجہ اورہمارے مشن متحرک نظرآئیں گے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے لوگ مایوس نہ ہوں۔
نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کسی بھی قسم کا یک طرفہ اقدام پاکستان کو کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے زمینی حقائق کو نظر انداز کیا ہے۔ بھارتی عدالت کا فیصلہ غیر قانونی، غیر منصفانہ اور کشمیر پر سیاسی عزائم پر مبنی ہے۔

Recent Posts

گوادر: حجام کی دکان میں کام کرنیوالے 7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوادر کے علاقے سربندر میں کوارٹر میں سوئے ہوئے7 افراد کو فائرنگ…

2 mins ago

نیویارک پولیس کے پاکستانی نژاد افسران کا دورہ پاکستان، مقامی پولیس کو اہم تجاویز پیش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے پاکستانی نژاد افسران نے دورہ پاکستان کے…

8 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق امریکا کی کوئی پوزیشن نہیں: امریکی ترجمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق معاملات پر امریکا کی…

14 mins ago

لاہور واقعے میں صوبائی حکومت کا عمل دخل نہیں: طلال، واقعہ حکومتی نااہلی تھا: احسن بھون

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ ن سینیٹرطلال چوہدری نےکہا ہے کہ لاہور کے واقعے…

27 mins ago

لاہور ائیرپورٹ کے لاؤنج میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی، پہلی حج پرواز کو روک دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لاؤنج میں آگ بھڑک اٹھی،…

30 mins ago

وفاقی وزیر احسن اقبال کی بیجنگ میں چائنہ ڈیولپمنٹ بینک کے حکام سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے بیجنگ میں چائنہ ڈیولپمنٹ…

38 mins ago