800 کروڑ کا بزنس، “انیمل” نے “پٹھان” کو بین الاقوامی سطح پر پیچھے چھوڑ دیا


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ سُپر اسٹار رنبیر کپور کی ایکشن فلم “انیمل” نے آسٹریلیا اور کینیڈا میں میگا اسٹار شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم “پٹھان” کو شکست دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی رنبیر کپور کی سُپر ہٹ فلم “انیمل” نے دُنیا بھر میں مجموعی طور پر 800 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے، اس سنگِ میل کے عبور کے ساتھ “انیمل” 800 کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ باکس آفس پر راج کرتے ہوئے فلم “انیمل” نے ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے، فلمی تجزیہ کار کے مطابق رنبیر کپور کی “اینیمل” اب شاہ رخ خان کی “پٹھان” کو پیچھے چھوڑ کر کینیڈا اور آسٹریلیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم بن گئی ہے۔
یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم “انیمل” نہ صرف امریکا بلکہ کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔ فلم “انیمل” میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول، رشمیکا مندانا اور ترپتی دمری سمیت دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا جبکہ اس فلم کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیا گیا تھا۔
“انیمل” میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار نبھایا ہے،اس کے علاوہ انیل کپور ’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے والد کے کردار میں نظر آئے۔

Recent Posts

شادی کے 6 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع، جسٹن بیبر اور ہیلی نے خوشخبری سُنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف کینیڈین پاپ سنگر جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ امریکی ماڈل…

3 mins ago

آئی ایس پی آر پریس کانفرنس میں غلط بیانی کی گئی، پی ٹی آئی کا متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈی جی آئی ایس پی…

11 mins ago

فلم دبنگ کے لیے سلمان خان مونچھیں لگانے کے لیے تیار کیوں نہیں تھے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)ایکشن کامیڈی فلم ’دبنگ‘ سلمان خان کے کیریئر کی کامیاب ترین فلموں میں سے…

22 mins ago

پنجاب میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی اتھارٹی کے قیام کی منظوری

لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے صوبے میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع…

34 mins ago

نان فائلرز کے خلاف گھیرا تنگ: فون اور ڈیٹا لوڈ کرانے پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس دینا ہوگا

ایف بی آر حکام مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں، سم پر ڈھائی فیصد اضافی…

45 mins ago

عالیشان محل میں رہنے والے عرب شہزادوں کی عام سی قبریں، سوشل میڈیا حیرت میں ڈوب گیا

عرب شہزادے عام طور پر اپنی طرز زندگی کے باعث وائرل ہو جاتے ہیں متحدہ…

51 mins ago