ساس کی صورت میں ماں کسی کسی کو ملتی ہے: کرن اشفاق


لاہور (قدرت روزنامہ)ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق کا کہنا ہے کہ ساس کی صورت میں ماں کسی کسی کو ملتی ہے۔کرن اشفاق نے اداکار عمران اشرف سے طلاق کے بعد رواں ماہ سیاسی رہنما حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کرلی ہے۔
اُنہوں نے دوسری شادی کے بعد اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ حمزہ علی چوہدری کے ساتھ شادی ہونے پر بہت خوش ہوں۔کرن اشفاق نے اپنے انٹرویو میں اپنی ساس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک اور ماں مل گئی ہیں جوکہ میرا بہت خیال رکھتی ہیں۔
حال ہی میں اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ساس کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں کرن اشفاق کی اپنی ساس کے ساتھ لی گئی خوبصورت اور یادگار تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Kiran Ashfaque Hussein Dar (@kiranashfaquehusseindar)


اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ساس تو سب کی ہوتی ہیں لیکن ساس کی صورت میں ماں کسی کسی کو ملتی ہے۔ کرن اشفاق نے اپنی ساس کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّٰہ آپ کو سلامت رکھیں، آمین‘۔
اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان کی دائمی خوشیوں اور سکون کے لیے دعا گو ہیں۔