پیپلزپارٹی کے جیالے ڈرکے چھپتے نہیں، ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں: مراد علی شاہ


لاڑکانہ(قدرت روزنامہ) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے ڈر کے چھپتے نہیں، ڈٹ کر حالات کا مقابلہ کرتے ہیں۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو کے لئے جمع ہونے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، 27 دسمبر 2007ء کو پوری دنیا کی لیڈر شہید بی بی کو چھین لیا گیا تھا۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ جب مشکل وقت آیا تو سب ملک چھوڑ کر چلے گئے لیکن آصف زرداری، بلاول بھٹو نے مقابلہ کیا، انشا اللہ یہ ہماری لیڈر شپ ہے جو پاکستان میں جمہوریت قائم کرے گی۔
سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جو دوبارہ ملک میں واپس آئے وہ کہیں گے ’’مجھے کیوں بلایا‘‘، 8 فروری کو ہونے والا فیصلہ میں یہاں دیکھ رہا ہوں، آپ نے گھر گھر جا کر بلاول، زرداری اور شہید بی بی کا پیغام دینا ہے، آج ہم 2024ء کے الیکشن کی افتتاحی مہم کا آغازکررہے ہیں۔
شہید بینظیر بھٹو میرے لئے آپ کے لئے کبھی بھی جان جوکھوں میں ڈالنے سے باز نہ آئیں،نثار کھوڑو
نثار کھوڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو میرے لئے آپ کے لئے کبھی بھی جان جوکھوں میں ڈالنے سے باز نہ آئیں، شہید بی بی نے باپ کا چہرہ نہیں دیکھا تو کہتی تھیں میں پاکستان کی زنجیر بنوں گی، شہید بینظیر بھٹو کہتی تھیں طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کا ساتھ دیں تاکہ بلاول بھٹو وزیراعظم بن جائے، آصف زرداری 14 سال جیل میں رہے تو ہنستے رہے، مضبوط وہ ہوتا ہے جس کے ساتھ عوام ہوتی ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ ہمارے لئے 18 ویں ترمیم پیپلزپارٹی نے دی، جب اتنے لوگ اکٹھے ہو جائیں تو ہمیں کسی لیول پلیئنگ فیلڈ کی ضرورت نہیں، میرے جوان دیکھیں گے اس کرسی پر بینظیر بھٹو بیٹھی تھیں اس پر بلاول زرداری بیٹھے گا۔

Recent Posts

مرتضیٰ سولنگی نے معیشت کی مضبوطی کیلئے تمباکو پر ٹیکسز میں اضافہ ناگزیرقراردیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے…

9 hours ago

پاکستان خواتین کی والی بال ٹیم ٹریننگ ٹور پر اٹلی روانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان ویمنز والی بال ٹیم آج اسلام آباد سے اٹلی کے…

9 hours ago

وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون…

10 hours ago

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی…

10 hours ago

آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں…

10 hours ago

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس…

11 hours ago