سپریم کورٹ: پی ٹی آئی کی لیول پلئینگ فیلڈ سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی لیول پلئینگ فیلڈ سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی۔
  مطابق تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات میں عدم شفافیت اور سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع نہ ملنے کے الزام کے ساتھ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، سپریم کورٹ کے پی ٹی آئی کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تین جنوری کو سماعت کرے گا، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔