پشتونخوا نیپ کے نمائندوں کو کامیاب کر کے مسائل سے نجات کیلئے آگے بڑھانا ہوگا، خوشحال خان کاکڑ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پارٹی اپنے غیور عوام سے ووٹ اپنی سیاسی فکر، بیانیے، سیاسی جمہوری جدوجہد، قربانیوں اور کردار کی بنیاد پر مانگتے ہیں پارٹی نمائندوں نے ہمیشہ اپنے عوام کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے ملکی ایوانوں میں بہترین نمائندگی کی ہے ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی سینیٹ اور نصراللہ خان زیرے کی صوبائی اسمبلی میں نمائندگی اور ہر قسم کے ظلم وجبر کے خلاف آواز بلند کرکے مظلوم عوام کی مسلسل ترجمانی کرتے رہے ہیں غیور عوام ووٹ اور انتخابات کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ایسےمخلص اور ایماندار نمائندوں کا انتخاب کریں جو ملکی ایوانوں میں عوام کے حق میں بہترین قانون سازی کرتے ہوئے عوام کو زندگی کے ہر شعبے میں درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے جدوجہد کریں۔
انتخابی مہم کےپہلے جلسے میں ممتاز سیاسی رہنما اور کارکنوں کی پارٹی میں شمولیت نیک شگون اور قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نےخلجی کالونی شموزئی علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے پارٹی رہنماں محمد عیسی روشان، این اے 263 کوئٹہ سٹی اور پی بی 45 کوئٹہ سے امیدوار نصراللہ خان زیرے،این اے 264 کوئٹہ سے امیدوار نورگل سلیمانخیل، عبیداللہ توخی،جہانگیر خان سلیمانخیل، عبدالعلی خان اچکزئی،قادر خان پٹھان اور ڈاکٹر عبدالرحیم خلجی نے بھی خطاب کیااس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر خان سلیمانخیل نے اپنے گھرانے ،ساتھیوں اور سردار ولی ملاخیل، جان محمد ملاخیل، قدیم خان ملاخیل، عبدالعلیم ملاخیل، جان آغا ملاخیل نے اپنے گھرانوں اور ساتھیوں، قادر خان پٹھان نے اپنے گھرانے اور ساتھیوں ، بلال کالونی سے عامر خان ، وکیل خان، منان خان نے اپنے گھرانوں اور ساتھیوں سمیت 250 سے زائد افراد نے پشتونخوا نیپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔پارٹی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی پرچی کا مقصد صرف چند ترقیاتی سکیموں کا حصول نہیں بلکہ آپ کے منتخب نمائندوں نے ایوان میں عوام کی حق میں ایسے قانونی سازی کرنی ہوگی
جو ملک کے اقوام و عوام کو ترقی وخوشحالی، سیالی، برابری اور انہیں ہر شعبہ زندگی میں سماجی انصاف پر مبنی تمام انسانی حقوق مہیا کر سکےاور آپ کے وطن کی حق ملکیت اور حق حاکمیت تسلیم کر اکے غیور عوام کو اپنے وطن کے تمام وسائل کے مالک اور ترقی و خوشحالی و پر امن زندگی کی راہ پر گامزن کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی جدوجہد اور انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد بدنیتی ، کسی کے ساتھ ضد اور کسی کے مخالفت میں ہر گز نہیں بلکہ اپنے پارٹی کے انتخابی منشور اور عوام کی خدمت کے جذبے کے تحت ہی حصہ لے رہے ہیں اور پشتون افغان ملت کے قومی اہداف کے حصول کیلئے پارلیمان کے فورم پر آواز بلند کرنا ہے اور پشتونخوا وطن کی ملی وحدت ، ملی تشخص کی بحالی، پشتون قومی خود مختار صوبے کے قیام، اس دو قومی صوبے میں قومی برابری کا حصول، ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی، حقیقی جمہوریت، پارلیمنٹ کی بالادستی، قوموں کی برابری پر مشتمل رضاکارانہ فیڈریشن کی تشکیل اور اپنے غیور ملت کے قومی حقوق واختیارات کے حصول کیلئے جاری جدوجہد کو تقویت دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے معدنی وسائل سے مالامال وطن کے مالک پشتونخوا وطن کے غیور عوام کو آج بدترین بے روزگاری، مہنگائی،غربت، بھوک وافلاس، جہالت، پسماندگی اور اذیت ناک مسافرانہ زندگی کا سامنا ہےاور اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی کیلئے محتاج ہے اور ملک کے ہر علاقے میں محنت و مزدوری کرتے ہوئے ان کے سر ومال کا تحفظ نہیں۔ اپنے ہی وطن میں بدامنی، لاقانونیت، دہشتگردی، خوف و اہراس کا مسلسل سامنا کرتے ہوئے سنگین مشکلات سے دوچار ہے
ایسے حالات میں غیور عوام نے قومی اتحاد و اتفاق کی راہ اپناتے ہوئے پشتونخوا نیپ کے نمائندوں کو کامیاب کر کے مسائل سے نجات کیلئے جاری جدوجہد کو آگے بڑھانا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضد، آنا پرستی ، نفرت اور دھوکہ دہی کے قائل نہیں بلکہ ذاتی و گروہی مفادات حاصل کرنے اور قبضہ کرنے والوں کے خلاف ہے۔ اللہ کا فضل ہے کہ اس دو قومی صوبے میں ہماری پارٹی کو سب سے زیادہ عوامی حمایت حاصل ہے کیونکہ ہم نےہر وقت دروغ گوئی ،زئی و خیلی اور زر کی بنیاد پر سیاست کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے با جرات اور مخلص نمائندوں کا انتخاب کریں جو اس ملک کےایوانوں میں ایک قوم کی بالادستی اور ہمارے وسائل کی لوٹ مار اور ہمارے غیور ملت کو درپیش اذیت ناک صورتحال پر جرات کے ساتھ آواز بلند کر کے قومی حقوق واختیارات کے حصول کو ممکن بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ غیور عوام نے پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد ومنظم ہو کر اپنی جدوجہد مزید وسیع اور تیز کرنی ہوگی بلکہ اسمبلیوں میں نمائندگی سے بالاتر ہو کر اپنی منظم تحریک،جدوجہد اور احتجاجی سیاست کے ذریعے بھی اپنے حقوق واختیارات حاصل کر کے اپنے مسائل کے حل تک پہنچ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پشتونخوا نیپ کے رہنما اور کارکن ہر قسم کے گھمبیر حالات میں جدوجہد جاری رکھ کر پشتونخوا وطن اور پشتون افغان غیور ملت، محکوم قوموں اور مظلوم عوام کی حقوق و اختیارات کے حصول پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گی اور اس راہ میں جدوجہد کرتے ہوئے ہر قسم کے ظلم وجبر کے خلاف آواز بلندکرکے مظلوم انسانیت کا ساتھ دیتے رہیں گے اور اپنے اکابرین اور ملی شہدا کے افکارو نظریات کی روشنی میں جدوجہد کرتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔