پی ٹی آئی کا کراچی کے جوائنٹ سیکریٹری کی گرفتاری کا دعویٰ


کراچی (قدرت روزنامہ)تحریکِ انصاف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کراچی کے جوائنٹ سیکریٹری سعید الرحمٰن بنگش کو گرفتار کر لیا گیا ہے . ترجمان کے مطابق سعید الرحمٰن بنگش کو ضیاء الدین اسپتال کے قریب سے پولیس نے حراست میں لیا گیا ہے .


DC آفس رحیم یار خان میں PTI امیدوار زبردستی گھس گئے
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان میں ڈی سی اور ڈی آر او آفس میں پی ٹی آئی امیدوار زبردستی گھس گئے، حلقہ این اے171 سے پی ٹی آئی امیدوار انتخابی دستاویزات میں من پسند رد و بدل کرنا چاہتے تھے .
ڈپٹی کمشنر کے مطابق پی ٹی آئی کے ممتاز مصطفیٰ ایڈووکیٹ کے ہمراہ 100 سے زائد افراد تھے، پی ٹی آئی امیدوار کے حامیوں نے دفتری عملے سے بد تمیزی کی . ان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے سرکاری انتخابی دستاویزات چھیننے کی کوشش کی، ممتاز مصطفیٰ کے حامیوں نے ڈی آر و اور عملے کو یرغمال بنایا .
ڈپٹی کمشنر کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، ممتاز مصطفیٰ اور ان کے حامی 3 گھنٹے بعد نعرے لگاتے ہوئے چلے گئے .

. .

متعلقہ خبریں