کراچی ؛ قومی اسمبلی کی 22 نشستوں پر پی ٹی آئی امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے


کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی میں پی ٹی آئی امیدوار قومی اسمبلی کی 22 نشستوں پر آزاد حیثیت میں اور مختلف انتخابی نشانات پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کے لیے ریکٹ، ٹینس بال، بوتل، بینگن، ڈھول اور دیگر انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے ہیں۔
این اے 229 پر ولی محمد مغیری کو مور اور این اے 230 پر مسرور سیال کو ریکٹ الاٹ کیا گیا ہے۔ این اے 231 پر خالد محمود کو ٹیبل ٹینس بال اور این اے 232 پر علیم عادل شیخ کو ریکٹ کا نشان ملا ہے۔ این اے 233 پر ایڈووکیٹ حارث کو اسٹل کیمرہ اور این اے 234 کی نشست پر فہیم خان کو بوتل کا نشان الاٹ ہوا ہے۔
این اے 235 پر سیف الرحمان کو ٹاور اور این اے 236 پر عالمگیرخان کو بینگن، این اے 237 پر ایڈووکیٹ ظہور محسود کو بیڈ اور این اے 238 پر حلیم عادل شیخ ٹیبل ٹینس بال کا انتخابی نشان الاٹ ہوا ہے۔
اسی طرح این اے 239 پر یاسر بلوچ، این اے 240 سے رمضان گھانچی اور این اے 241 سے خرم شیر زمان ڈھول کے انتخابی نشان پر بیلٹ پیپر پر موجود ہوں گے۔ این اے 242 پر دوا خان اور این اے 243 پر ایڈووکیٹ شجاعت علی کو ٹیبل جبکہ این اے 244 پر آفتاب جہانگیر کو کرکٹ اسٹیمپ کا نشان ملا ہے۔
این اے 245 پر عطاءاللہ خان اور این اے 246 پر ملک عارف اعوان کو ریکٹ کا انتخابی نشان الاٹ ہوا ہے۔ این اے 247 پر تابش توفیق کو گیزر جبکہ این اے 248 پر ارسلان خالد اور این اے 249 پر عزیر علی کو حرف P کا انتخابی نشان ملا ہے۔ این اے 250 پر ریاض حیدر فاختہ کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے۔