ڈاکوؤں نے نو بیاہتا جوڑے سے لوٹ مارکے دوران نوجوان لڑکے کو قتل کر دیا ، افسوسناک واقعہ

کراچی(قدرت روزنامہ ) ڈاکوؤں نے نوبیاہتا جوڑے سے لوٹ مار کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے اہلیہ کے ساتھ ساحل پر بیٹھے نوجوان کو قتل کردیا اور واردات کرکے فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ساحل تھانے کی حدود ساحل ایونیو کراسنگ خیابان بابر ڈیفنس فیز 8 کے علاقے میں ساحل کی پٹی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں مقتول کی شناخت 25 سالہ محمد عدنان ولد محمد اسحاق کے نام سے کی گئی، جو اپنی اہلیہ کے ساتھ ساحل کی پٹی پر بیٹھا ہوا تھا۔ مقتول کی 3 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔واقعے کے وقت محمد عدنان اپنی نوبیاہتا دلہن کے ساتھ سی ویو دو دریا کے قریب ریستوران میں کھانا کھانے آیا تھا، جس کے بعد دونوں ساحل پر بنی دیوار پر بیٹھے باتوں میں مصروف تھے کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان آئے اور لوٹ مار شروع کردی۔ ڈاکوؤں نے خاتون سے لوٹ مار کی تو عدنان مشتعل ہوگیا اور اس نے مزاحمت کی کوشش کی، جس پر ڈاکوؤں نے عدنان کو سر پر 2 گولیاں ماریں جو جان لیوا ثابت ہوئیں ۔
انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق ڈاکو مقتول اور اس کی اہلیہ سے موبائل فون ، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال لایا گیا، جہاں اس کے مشتعل ورثا لاش کو بغیر پوسٹ مارٹم کرائے لے گئے۔مقتول بلدیہ نیول کالونی کا رہائشی اور بلوچستان و کراچی میں ذاتی کاروبار کرتا تھا جب کہ اس کا آبائی تعلق بلوچستان کے علاقے قلات سے تھا ۔
ورثا کی جانب سے تدفین کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرانے کا کہا گیا ہے۔ پولیس نے مقتول کی گاڑی ساحل تھانے منتقل کردی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے بیانات کی روشنی میں مختلف پہلوؤں کو پیش نظر رکھ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Recent Posts

’’نیب کسی بھی سیاستدان کو براہ راست گرفتار نہیں کر سکے گا‘‘سپیکر ایاز صادق نے چیئرمین نیب کو نئے ایس او پیز سے آگاہ کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور چیئرمین نیب کے درمیان ملاقات کی اندرونی…

1 min ago

لاپتا افراد؛ بیشتر کیسز میں برسوں کے نتائج صفر ہیں، سندھ ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران…

10 mins ago

وزیراعظم کی برآمدات کے فروغ اور کاروبار میں آسانی کیلیے پالیسی تیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے برآمدات کے فروغ اور کاروبار میں…

19 mins ago

چاند پر بھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے پہلی تصویر موصول

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چاند پر بھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی لی گئی…

29 mins ago

آئی ایم ایف کا پاکستان سے پنشن پر ٹیکس کے نفاذ کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان سے کہا ہے کہ…

39 mins ago

سپریم کورٹ؛ نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی…

50 mins ago