بجلی مزید مہنگی ہونیکا امکان، صارفین پر 49ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی فی یونٹ 5 روپے 62 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے جس کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 49 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا . سی پی پی اے نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو درخواست دے دی جس پر اتھارٹی 31 جنوری کو سماعت کرے گی .

سی پی پی اے کی جانب سے اضافہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں مانگا گیا . درخواست کے مطابق دسمبر میں 7 ارب 41 کروڑ 80 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی . مزید پڑھیں: بجلی مزید 4.12 روپے فی یونٹ مہنگی اس سے قبل، رواں ماہ کے آغار میں نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے کا اضافہ کیا تھا . بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا تھا . سی پی پی اے نے فیول پرائس کی مد میں 4 روپے 66 پیسے کا اضافہ مانگا تھا . . .

متعلقہ خبریں