شاہ محمود قریشی کے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں سے متعلق دعوے پر عمران اسماعیل نے رد عمل دے دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے دعوے سے متعلق رد عمل دے دیا .


روزنامہ جنگ کے مطابق عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شاہ محمود اپنا علیحدہ گروپ بنانا چاہتے تھے جس کیلئے انہوں نے ساتھ دینے کا کہا مگر میں نے معذرت کر لی تھی .

انہوں نے کہا کہ میں نے شاہ محمود سے کبھی پی ٹی آئی سے علیحدگی سے متعلق بات نہیں کی .

یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں نے ان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تھی، عمران اسماعیل، عامر کیانی، فواد چوہدری اور مولوی محمود نے مجھےملاقات کے دوران پیش کش کی کہ تحریک انصاف چھوڑ دیں، ہم سب آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے .

. .

متعلقہ خبریں