عام انتخابات: ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی


کراچی (قدرت روزنامہ)عام انتخابات 2024 کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق جی ڈی اے کراچی کے حلقے این اے 237 اور پی ایس 104پر ایم کیو ایم کے امیدواروں کو سپورٹ کرے گی۔
این اے 237 میں رؤف صدیقی اور پی ایس 104 میں محمد دانیال ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم پی ایس 105پر جی ڈی اے کے امیدوار عرفان اللّٰہ مروت کو سپورٹ کرے گی۔