یو اے ای کی کابینہ میں ردوبدل ٗ حاکمِ دبئی کے صاحبزادے نئے وزیرخزانہ مقرر

ابوظہبی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر،وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشدآل مکتوم نے اعلان کیا ہے کہ یواے ای اپنے سرکاری خدمات کے 50 فی صد مراکز کو بند کر دے گا اورانھیں آیندہ دو سال میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں تبدیل کر دے گا۔شیخ محمد نے وفاقی حکومت کے نئے ڈھانچے اور نئے وزیروں کے تقرر کے حوالے سے متعدد ٹویٹس میں بتایا ہے:”ہم سرکاری خدمات کے 50 فی صد مراکز بند کر رہے ہیں اور انھیں دو سال کے اندرڈیجیٹل پلیٹ فارم میں تبدیل کر رہے ہیں،50 فی صد وفاقی اتھارٹیوں کو دیگر

محکموں یا وزارتوں میں ضم کررہے ہیں اور نئے وزرا اورمختلف شعبوں کے ماہرین کا بہ طور چیف ایگزیکٹو افسر(سی ای اوز) تقررکررہے ہیں۔انھوں نے وزارت صنعت اورایڈوانسڈ ٹیکنالوجی کے قیام پر بھی روشنی ڈالی ہے جو قومی صنعتی شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق اس ادارے کو امارات اتھارٹی برائے اسٹینڈرڈائزیشن اینڈ میٹرولوجی (ای ایس ایم اے) کے ساتھ ضم کردیا گیا ہے۔جدید سائنسی علوم کے وزیراس کی چھتری تلے کام کریں گے۔انھوں نے”معیارزندگی اورمسرت”کا قلم دان کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی وزارت کو منتقل کرنے اور وفاقی انسانی وسائل اتھارٹی کو یواے ای کے کابینہ دفتر منتقل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔وزارت توانائی کو اب ڈھانچاجاتی ترقی (انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ) کی وزارت کے ساتھ ضم کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی نئی وزارت نے لی ہے۔ شیخ زاید ہاؤسنگ پروگرام اور فیڈرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (لینڈ اینڈ میری ٹائم) کو بھی اس نئی وزارت کو تفویض کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ قومی میڈیا کونسل (این ایم سی) اور وزارت ثقافت کو فیڈرل یوتھ اتھارٹی کے ساتھ ملا کر اب ثقافت اور امورِنوجوانان کی نئی وزارت قائم کی جارہی ہے۔ شماالمزروئی کو نوجوانوں کے امور کی وزیرمملکت مقرر کیا گیا ہے اورنوراالکعبی کو ثقافت وامورنوجواناں کی وزیر ہوں گی۔اس کے علاوہ وام کو وزارت برائے صدارتی امور کے ماتحت کردیاجائے گا جبکہ وفاقی پانی اور بجلی (الیکٹریسٹی اینڈ واٹر)اتھارٹی، امارات پوسٹ گروپ، امارات جنرل ٹرانسپورٹ اینڈ سروسز کارپوریشن اور امارات رئیل اسٹیٹ کارپوریشن کو امارات انویسٹمنٹ اتھارٹی (ای آئی اے) سے وابستہ کیا جائے گا۔ان اداروں کی تشکیل نو کے علاوہ ایک نئی سرکاری سرمایہ کاری اتھارٹی کے قیام کا مسودہ بھی تیار کیا جارہا ہے۔نیشنل کوالیفکیشن اتھارٹی وزارت تعلیم میں ضم ہو جائے گی۔سکیورٹیز کی انشورنس اتھارٹی کو کماڈٹیزاتھارٹی میں ضم کردیا جائے گا۔اس کے چیئرمین وزیربرائے اقتصادی امور ہوں گے۔

Recent Posts

9 مئی کو بغاوت، ملک و فوج میں تقسیم کی کوشش کرنے والوں کو قرار واقعی سزا ملے گی، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے واقعات…

15 mins ago

فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے یہ آپ کا کام نہیں، عارف علوی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معافی مظلوم کو نہیں…

47 mins ago

پی سی بی محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ…

1 hour ago

گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقات کیلئے انوار الحق کاکڑ کو بلانے کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل…

1 hour ago

انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا؟ جاوید لطیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اس…

1 hour ago

ماہرہ خان اور صنم جنگ کی کونسی خواہش شادی کے بعد بھی ادھوری رہ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شادی کے بعد بھی پاکستانی سُپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان اور صنم…

2 hours ago