پشاور کے علاوہ دیگر ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن مکمل بحال


پشاور (قدرت روزنامہ)خیبرپختون خوا میں آج دھند سے صرف پشاور کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے جبکہ دھند میں کمی سے اسلام آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد کا فلائٹ آپریشن مکمل بحال ہو گیا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا کے علاقوں میں دھند برقرار ہے۔
اتوار کی صبح 2 گھنٹے کے دوران پی آئی اے کی پشاور کے لیے 4 پروازوں کی اسلام آباد میں لینڈنگ کرائی گئی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دوحہ سے پشاور کی پرواز پی کے 286، دبئی کےلیے پی کے 284، مسقط سے پشاور کی پرواز پی کے 260، ابوظبی سے پشاور کی پرواز پی کے 218 کو اسلام آباد اتارا گیا۔
پی آئی اے کی ابوظبی سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 178 کی لاہور میں لینڈنگ کرائی گئی۔موسمی خرابی کی وجہ سے آج آسلام آباد ، لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ کا فلائٹ آپریشن مکمل بحال ہے اور تمام پروازیں معمول کے مطابق آپریٹ ہوں گی۔
اسی طرح اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان، فیصل آباد سے پروازوں کی تاخیر میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے ایئر سیال کی مسقط کی پرواز پی ایف 735 اور سرین ایئر کی کراچی، لاہور، اسلام آباد،پشاور کی 4 پروازیں بھی انتظامی طور پر منسوخ کی گئی ہیں۔