بشریٰ اقبال نے اپنی کامیابی عامر لیاقت حسین کے نام کردی


کراچی(قدرت روزنامہ) نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے تعلیمی میدان میں اپنی کامیابی کو سابق شوہر کے نام کردیا۔ سیدہ بشریٰ اقبال نے دو سال قبل جامعہ کراچی سے قرآن و سنت میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے دو سال قبل جامعہ کراچی نے طالب علموں کے لیے کونووکیشن کا انعقاد نہیں کیا تھا اور شیخ الجامعہ نے اپنے آفس بلا کر ہی تمام طالب علموں کو اسناد دے دی تھیں۔
اب دو سال بعد جامعہ کراچی نے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لیے کونووکیشن کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں دیگر طالب علموں سمیت سیدہ بشریٰ اقبال کو پی ایچ ڈی کی سند سے نوازا گیا۔اس حوالے سے سیدہ بشریٰ اقبال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے فلسطینی اسکارف ‘کیفیہ’ بھی پہنا ہوا ہے۔
سیدہ بشریٰ اقبال نے کہا کہ “الحمدللہ! آج میں نے باضابطہ طور پر کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر مسٹر خالد عراقی سے قرآن و سنت میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی “۔اُنہوں نے اسرائیلی افواج کے ہاتھوں نسل کشی کے شکار فلسطینی عوام کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ “میں نے کیفیہ پہن کر فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا ہے”۔
بشریٰ اقبال نے کہا کہ “میں یہ ڈگری اپنے پیارے مرحوم والدین اور اپنے سابق شوہر مرحوم عامر لیاقت حسین کے نام کررہی ہوں جنہوں نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا اور میری حوصلہ افزائی کی”۔ آخر میں اُنہوں نے اپنے دونوں بچوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “احمد اور دعا میرا مضبوط سپورٹ سسٹم یہ آپ کے لیے ہے”۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے اپنی پہلی بیوی ڈاکٹر بشریٰ کو سال 2020 میں طلاق دے دی تھی اور 9 جون 2022 کی دوپہر کو عامر لیاقت حسین کراچی میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی تھی۔

Recent Posts

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کے خلاف…

9 mins ago

خیبر پختونخوا حکومت آج 1754 ارب روپے کا بجٹ پیش کرے گی

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا حکومت آج 1754 ارب روپے کا بجٹ پیش کرے گی، جس…

29 mins ago

وقت پورا ہونے پر بتاؤں گا صوبائی خودمختاری کیا ہے او ر اپنا حق کیسے لینا ہے،علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکا کہنا ہے کہ ہم نے مہلت دی ہوئی ہے،جب ٹائم…

51 mins ago

بلدیاتی انتخابات 2025ء میں ہونے کا امکان ، مسلم لیگ (ن) نے اہم فیصلہ کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو بحال اور فعال…

58 mins ago

پونٹنگ اور فلاور کے بعد ایک اور معروف سابق کرکٹر نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کر دیا، وجہ بھی بتا دی

کینبرا (قدرت روزنامہ) سابق کرکٹر رکی پونٹنگ، اینڈی فلاور کے بعد جسٹن لینگر نے بھی…

1 hour ago

بیشکیک سے آنے والے طلباء اپنی مرضی سے پاکستان آرہے ہیں، دفترخارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بیشکیک سے آنے والے طلبا اپنی مرضی…

2 hours ago