نئی دہلی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی گلوکار بی پراک کے لائیو کنسرٹ میں دورانِ پرفارمنس اسٹیج گِرگیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے . بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ شب نئی دہلی کے کالکاجی مندر میں گلوکار بی پراک کے لائیو کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اُنہوں نے ہندو مذہب کے گیت گائے تھے .
اس تقریب میں جب گلوکار بی پراک گائیکی کررہے تھے تو اچانک اسٹیج گرگیا تھا جس کے نتیجے میں 45 سالہ خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی تھیں جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے جو کہ نئی دہلی کے ایمس ٹراما، صفدرجنگ اور میکس اسپتال میں زیرِ علاج ہیں .
دہلی پولیس کے مطابق کالکاجی مندر میں گلوکار بی پراک کی اس تقریب کو منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور رات 12 بجکر 30 منٹ کے قریب اس تقریب میں تقریباً 1500 سے 1600 لوگوں کا ہجوم جمع ہو گیا تھا . پولیس نے بتایا کہ تقریب میں وی آئی پی فیملیز اور منتظمین کے لیے مرکزی اسٹیج کے قریب ایک اور اونچا اسٹیج بنایا گیا تھا جس کا فریم لکڑی اور لوہے سے تیار کیا گیا تھا .
یہ اسٹیج لوگوں کا وزن برداشت نہیں کر سکا اور اچانک اسٹیج گِر گیا جس کے نتیجے میں اسٹیج پر بیٹھے افراد اُس کے نیچے دب گئے . اس افسوسناک حادثے پر گلوکار بی پراک نے گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی ہے .
. .#WATCH | Delhi | 17 people injured and one died when a platform, made of wood and iron frame, at a Mata Jagran at Mahant Parisar, Kalkaji Mandir collapsed at midnight on 27-28 January. Case registered against the organisers.
(Video: Viral visuals confirmed by Police) https://t.co/r6bE9dh3ds pic.twitter.com/xJgJ0wSdqB— ANI (@ANI) January 28, 2024