ہمیشہ عوام نے ہمیں ووٹ دیا، معلوم نہیں کونسی مخلوق غائب کرتی ہے، اخترمینگل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ الیکشن میں ہمیشہ عوام نے ہمیں ووٹ دیا، معلوم نہیں ووٹ کونسی مخلوق غائب کرتی ہے .


کوئٹہ میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ آج آپ لوگوں نے 8 فروری سے پہلے ہی اپنا فیصلہ دے دیا ہے .

اس بار 4 حلقوں سے انتخاب لڑ رہا ہوں، کوئٹہ اور قلات سے الیکشن اسمبلی میں جانے کےلیے نہیں لڑ رہا . الیکشن لڑنے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ بلوچستان میں بسنے والوں کی وارث بی این پی ہے .

بی این پی کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ کاغذات نامزدگی مسترد کروانے کے لیے ہمارے مخالفین سپریم کورٹ تک گئے .

. .

متعلقہ خبریں