‘انیمل’ کے سیکوئل کی شوٹنگ کب شروع ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کی بلاک بسٹر فلم ‘انیمل’ کا سیکوئل ‘انیمل پارک’ فروری میں تحریری مرحلے میں جائے گا۔سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی سُپر ہٹ فلم ‘انیمل’ باکس آفس پر کامیاب رہی، اس فلم میں رنبیر کپور، رشمیکا مندانا، ترپتی ڈمری اور بوبی دیول مرکزی کردار میں تھے جبکہ انیل کپور نے رنبیر کپور کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔
‘انیمل’ کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے بعد سندیپ ریڈی وانگا نے فلم کا سیکوئل ‘انیمل پارک’ بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مداح کافی پُرجوش نظر آئے لیکن اب فلمساز نے ‘انیمل پارک’ کی شوٹنگ کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کردی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ فلم ‘انیمل’ کا سیکوئل فروری میں تحریری مرحلے میں جائے گا، رائٹرز کی ٹیم سندیپ ریڈی کی طرف سے دیے گئے پلاٹ لائن کی بنیاد پر سیکوئل کا اسکرپٹ تیار کرے گی۔
ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ ‘اینیمل پارک’ میں رنبیر کپور کے ظاہری کردار پر توجہ دی جائے گی جبکہ رشمیکا مندانا کے اپنے شوہر(رنبیر کپور) اور اپنے بیٹے کے ساتھ تعلقات کو بھی دیکھا جائے گا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں سال ‘اینیمل پارک’ کی کہانی سے لیکر کاسٹ تک کام مکمل کیا جائے گا اور سال 2025 میں اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگا۔
واضح رہے کہ رنبیر کپور کی سُپر ہٹ فلم ‘انیمل’ 2023 میں یکم دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں رنبیر کپور کو ایک انتقامی بیٹے کے طور پر دِکھایا گیا تھا جو اپنے والد کا بدلہ لینے کے لیے ایک خونخوار گینگسٹر بن جاتا ہے اور بےرحمی سے قتل کرتا ہے اور فلم میں رنبیر کپور خواتین کے ساتھ ناروا سلوک بھی کرتے ہیں۔

Recent Posts

پاکستانی پرچم لہرانے پر یونان میں گرفتار پاکستانی خاتون رہا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی سفارتخانہ یونان کی کوششیں رنگ لے آئیں، مونا خان کو یونان کے…

2 hours ago

اگر صائم ایوب انگلینڈ سیریز میں پرفارم نہیں کرتے تو فخر کو اوپر موقع دینا چاہیے، شاہد آفریدی کا مشورہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سفیر اور سابق کپتان شاہد…

2 hours ago

آئندہ دنوں میں روٹی مزید سستی ہوگی،مریم نواز نے خوشخبری سنادی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئندہ دنوں میں روٹی کی قیمت میں…

2 hours ago

انگلینڈ سے شکست کے بعد بابر اعظم کا بیان

لندن(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ…

2 hours ago

ایس آئی ایف سی اجلاس: آرمی چیف کی ملکی خوشحالی کیلئے پاک فوج کے پختہ عزم کی یقین دہانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی…

3 hours ago

اربوں کے خزانے پاکستان میں دفن ہیں، قوم کو فائدہ نہیں ہوا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کروڑوں…

3 hours ago