راولپنڈی(قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے حکم پر شیخ رشید کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا . کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی اور وقفے کے بعد سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی .
پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہیں ہوا جبکہ شیخ رشید احمد کے وکلاء سردار عبدالرازق خان اور سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے . انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے شیخ رشید کو اڈیالہ جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا .
رہائی کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کچھ نہیں معلوم پاکستان کی سیاست میں کیا ہورہا ہے . انہوں نے کہا کہ میں ہارا ہوں الیکشن مہم میں حصہ نہیں لیا، یہ میرا تیسرا چلّہ ہے، میں سیل نمبر 15 میں تھا .