گداگری میں ملوث پائے گئے غیرملکی بے دخل اور بلیک لسٹ کیے جائیں گے ، سعودی عرب کا نیا قانون

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں نئے قوانین کے تحت وہ غیرملکی جو گداگری میں ملوث پائے گئے وہ مملکت سے بے دخل اور بلیک لسٹ کردیے جائیں گے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انسداد گداگری کا نیا قانون 11 دفعات پر مشتمل ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ گداگروں کو 6 ماہ تک قید یا پچاس ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا، یہ دونوں سزائیں ایک ساتھ بھی دی جاسکتی ہیں۔
جبکہ بھکاری اگر تارکین وطن ہوئے تو انہیں ملک بدر کردیا جائے گا۔ بھکاریوں یا اس کام کے لیے اکسانے والوں کو بھی سزائیں اور جرمانے ہوں گے۔ گداگروں کے گروہ کے سرغنے کو ایک برس قید یا ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوگی اور دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔ قوانین کے مطابق دوبارہ گداگری پر سزا دگنی ہوگی تاہم انتہائی سزا سے دگنی سے زیادہ نہیں دی جاسکتی، کسی بھی عنوان اور بہانے سے بھیک مانگنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزارت داخلہ گداگروں کے خلاف کارروائی کا مجاز ادارہ ہے۔ ملزمان کو قانون کی خلاف ورزی پر پوچھ گجھ کرنے والے ادارے کے حوالے کیا جائے گا۔ عدالت کے حکم پر گداگر کی املاک اور گداگری سے جمع نقد رقم ضبط کرلی جائے گی اگر دولت کی ضبطی مشکل ہو تو ایسی صورت میں خصوصی عدالت رقم کے برابر جرمانہ کرسکتی ہے۔

Recent Posts

آئی پی ایل، سن رائزرز حیدرآباد نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی پی ایل ' سن رائزرز حیدر آباد کے بیٹرز نے لکھنو…

2 mins ago

انڈین ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ نے نیٹ فلکس پر ریکارڈ قائم کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے نامور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی نئی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘…

15 mins ago

چمن پریس کلب کو نذر آتش کرنے کی دھمکیاں اور پولیس رویہ قابل مذمت ہے، صحافی

چمن(قدرت روزنامہ)چمن پریس کلب کو پولیس اور لغڑی اتحاد کی باہمی اتفاق سے بند کر…

21 mins ago

ذاتی فائدے کیلئے ججز کی ریٹائرمنٹ میں توسیع کی مخالفت کریں گے، وکلا تنظیمیں

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان بار کونسل، بلوچستان ہائی کورٹ اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے…

26 mins ago

جھالاوان عوامی پینل نے جمعیت علما اسلام کے 9 مئی کی ہڑتال کی حمایت کردی

خضدار(قدرت روزنامہ)جھالاوان عوامی پینل نے 3مئی کے سانحے کیخلاف 9مئی کو جمعیت علمائے اسلام کے…

31 mins ago

صدر مملکت آصف زرداری کا دورہ بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی نوید ہوگا، وزیراعلیٰ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے تین…

34 mins ago