حج 2024؛ سعودی عرب نے بڑا اعلان کردیا


ریاض(قدرت روزنامہ) رواں برس ریکارڈ تعداد میں عازمین حج کی آمد کا امکان ہے اور اس حوالے سے سعودی عرب کا ایک اہم اعلان سامنے آگیا۔سعودی میڈیا کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور اب اگلے مرحلے میں سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں کے لیے بھی حج رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔
وزارت حج و عمرہ نے سعودی عرب میں رہائش پذیر افراد اور مقامی لوگوں کے لیے حج رجسٹریشن شروع ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہری ایپلی کیشن ’’نسک‘‘ کے ذریعے حج رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔
مقامی سطح پر بھی حج رجسٹریشن میں اُن خواہش مندوں کو ترجیح دی جائے گی جو پہلی بار حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ بعد ازاں گنجائش ہونے پر ان کی رجسٹریشن کی جائے گی جنھیں حج کیے ہوئے 5 سال ہوگئے ہوں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی افراد کے لیے حج رجسٹریشن فیس میں ابتدائی طور پر آدھی فیس جمع کرانے کی بھی سہولت دی گئی ہے۔
وزارت حج و عمرہ نے مقامی شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ جلد از جلد ویب سائٹ یا اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس پر ’نسک‘ ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹریشن فارم بھریں۔

Recent Posts

چاند پر بھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے پہلی تصویر موصول

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چاند پر بھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی لی گئی…

10 mins ago

آئی ایم ایف کا پاکستان سے پنشن پر ٹیکس کے نفاذ کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان سے کہا ہے کہ…

19 mins ago

سپریم کورٹ؛ نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی…

30 mins ago

’عمران خان چاہتے ہیں بشریٰ بی بی کو وزیراعظم بنایا جائے‘سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئیر صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار اور یوٹیوبر جاوید چوہدری نے…

39 mins ago

کراچی: فوجی افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت سے نوازا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں فوجی افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت…

46 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈپٹی کمشنر اور نان بائیوں کے نمائندوں کو روٹی اور نان کی متفقہ قیمت کے تعین کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور نان بائیوں کے نمائندوں کو روٹی…

52 mins ago