سپریم کورٹ کا ججز کو کسی کے خلاف آبزرویشنز دیتے ہوئے محتاط رہنے کا حکم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے ججز کو کسی کے خلاف آبزرویشن دیتے ہوئے محتاط رہنے کا حکم دیتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کی آبزرویشنز حذف کرنے کی ہدایت کردی، سپریم کورٹ نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ ججز کسی کے خلاف ریمارکس دیتے ہوئے آئندہ احتیاط کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی اپنے خلاف آبزرویشنز حذف کرانے کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی اپیل منظور کرتے ہوئےاسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے سے راجہ پرویز اشرف کے خلاف آبزرویشنز حذف کرنے کا حکم دے دیا۔
دالت نے قرار دیا ججز کو کسی شخص کی غیر موجودگی میں اس کے خلاف آبزرویشنز دیتے ہوئے محتاط رہنا چاہیے۔عدالت نے قرار دیا اگر ججز کو کسی کے خلاف آبزرویشن دینی ہے تو پہلے اسے نوٹس دے، امید کرتے ہیں کہ ججز کسی کے خلاف ریمارکس دیتے ہوئے آئندہ احتیاط کریں گے۔
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج نے 2012ء میں سخت آبزرویشنز دیں۔ نیب کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف نیب انکوائری میں کچھ ثابت نہیں ہوا، کسی شخص کے خلاف انکوائری کی سطح پر آبزرویشنز دینے میں احتیاط کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 2012ء میں گوجر خان کی سڑک کیس میں راجہ پرویز اشرف کے خلاف آبزرویشنز دی تھیں، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے راجہ پرویز اشرف کو سڑک کے ٹھیکے کے کیس میں بدنیت اور کرپٹ قرار دیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے راجہ پرویز اشرف کے خلاف کیس پر نیب کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔

Recent Posts

اداکارہ جویریہ عباسی نے ’’مسٹری مین‘‘ کے ہمراہ ایک اور تصویر جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے ’’مسٹری مین‘‘ کے…

1 min ago

پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کیلیے روانہ ہوگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان سے حج 2024ء کے لیے پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کے لیے…

5 mins ago

پنجاب: پی ڈی ایم اے نے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں، طوفان کا الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں ہفتے…

10 mins ago

(ن) لیگ خیبرپختونخوا کی نائب صدر شازیہ اورنگزیب پارٹی عہدے، رکنیت سے مستعفیٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کی خیبرپختونخوا کی نائب صدر اور سابق رکن صوبائی…

21 mins ago

نان بائی ایسوسی ایشن کی نان اور روٹی کی قیمتوں کا نئے نوٹیفکیشن آج ہی معطل کرکے حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نان بائی ایسوسی ایشن کی نان اور روٹی کی…

27 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ غیر آئینی ہے، جسٹس عائشہ ملک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا…

30 mins ago