جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی (جے آئی) نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سندھ ہائیکورٹ دائر کر دی۔
چیف الیکشن کمشنر کے خلاف درخواست جماعت اسلامی کے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر نے عدالتی فیصلے کی توہین کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیے۔
درخواست میں کہا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے ہدایت کی تھی کہ امیدواروں کو سن کر فیصلہ کیا جائے لیکن چیف الیکشن کمشنر نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ کر دیا جو کہ توہین عدالت ہے۔
دوسری طرف جماعت اسلامی نے الیکشن سے متعلق وائٹ پیپر لانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اس حوالے سے کہا کہ الیکشن متنازع ہوچکے ہیں، جماعت اسلامی کے حلقوں کو ہدف بنایا گیا۔ لیاقت بلوچت نے مزید کہا کہ جیت کا اعلان ہوا تو کچھ دیر بعد نتائج تبدیل کیے گئے۔ اس وقت بہت سے معاملات الجھے ہوئے ہیں، انتخابی دھاندلی پر الیکشن ٹریبونل اورعدالت جائیں گے۔