قوم پرستوں کو پارلیمنٹ سے باہر رکھنا وفاق کو کمزور کردیگا، ڈاکٹر مالک بلوچ

تربت (قدرت روزنامہ) نیشنل پارٹی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ قوم پرستوں کو پارلیمنٹ سے باہر رکھ کر وفاق کی جڑیں کمزور کی جارہی ہیں . تربت میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بوگس ووٹ نکال کر نیشنل پارٹی کی جیتی ہوئی سیٹیں واپس کرے .

انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں کوپارلیمنٹ سے باہر رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے، اس طرح کےاالیکشن کروا کے وفاق کی جڑیں کھوکھلی کی جا رہی ہیں، الیکشن کمائی کا ذریعہ بن جائیں تو جمہوریت اور وفاق مضبوط نہیں ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں