جے یو آئی سے بات ہوئی، ایم کیو ایم سے بھی ہونی چاہیے، علی محمد خان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ اگر ن لیگ یا پیپلز پارٹی کے ساتھ پارٹی بیٹھتی ہے تو پھر پی ٹی آئی نظریے کی نفی ہوجائے گی۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والی ملاقات سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے بات ہورہی ہے تو ایم کیوایم سے بھی ہونی چاہیے۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایم کیو ایم ہمارے ساتھ رہی ہے۔ ہم نے سخت سے سخت بات کی لیکن کسی کی تضحیک نہیں کی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے بیانیے کی نفی کی، عوام نے ان کو پھینک دیا جنہوں نے سابق وزیراعظم سے غداری کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ن لیگ کے ساتھ زیادتیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ ماضی میں ہم نے دیکھا کہ بینظیر بھٹو کو کس طرح ٹارگٹ کیا جاتا تھا۔