جو زیادہ کمپرومائز کرے گا وہ اقتدار میں آئے گا ، شاہد خاقان عباسی


کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو زیادہ کمپرومائز کرے گا وہ اقتدار میں آئے گا . احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ ایک ناکام الیکشن ہے .

ہر آدمی اقتدار کی بات کررہا ہے کہ مجھے مل جائے . جو زیادہ کمپرومائز کرے گا وہ اقتدار میں آئے گا .
شاہد خاقان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کمال ہے کہ فارم 47 پہلے بن گیا تھا . میں سمجھتا ہوں کہ فارم 47 فارم 45 سے جیت گیا . یہ انوکھا الیکشن تھا . گوگل بی پریشان ہے کہ نتائج کیا ہیں . چوتھی حکومت بھی آرہی ہے . امید ہے حکومت جلد بن جائے گی . وعدہ کیا گیا ہے کہ نیب کے ادارے کو ختم کیا جائے گا . یہ پتہ کیا جانا چاہیئے ووٹ کس کو ملا ہے . میں نے الیکشن نہ کرانے کا کبھی نہیں کہا میں یہ کہتا تھا آگے کا راستہ بنائے بغیر الیکشن کروائے تو وہ انتشار دیں گے . ملک کے مسائل کا حل نکالا جانا چاہیئے انتشار کی سیاست ختم ہونی چاہیئے .
اس سے قبل احتساب عدالت کے روبرو پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی . سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے . عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی 20 اپریل تک ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں