ایم کیو ایم کو وفاق میں 3 وزارتیں ملنے کا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت سازی کے بعد ایم کیو ایم کو پہلے مرحلے میں وفاقی کابینہ میں 3 وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے . ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پورٹس اینڈ شپنگ اور وزارت اوور سیز پاکستانیز دی جاسکتی ہے .


علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مسلم لیگ ن سے کیے گئے مطالبات بھی سامنے آگئے ہیں . ذرائع کے مطابق 3 مطالبات قانون سازی سے متعلق اور دیگر سیاسی نوعیت کے ہیں .
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلا مطالبہ ہے کہ این ایف سی سے رقم صوبوں کے بجائے مقامی حکومتوں کو براہ راست منتقل کی جائے، دوسرا مطالبہ ہے کہ مقامی حکومتوں کا تسلسل ہو اور جس صوبے میں ایسا نہ ہو وہاں عام انتخاب روکا جائے .
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا تیسرا مطالبہ ہے کہ کوٹہ سسٹم پر ملک بھر میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے . ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے کہ تینوں معاملات پر قانونی تحفظ کو یقینی بنایا جائے .

. .

متعلقہ خبریں