راکول پریت نے سندھی رسم و رواج کیساتھ شادی کیوں کی؟ وجہ سامنے آگئی


گووا(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ اور اداکار و پروڈیوسر جیکی بھگنانی نے سکھ مذہب کے ساتھ ساتھ سندھی رسم و رواج کے مطابق بھی شادی کی۔
21 فروری کو بھارتی ریاست گووا میں ساحل سمندر کے کنارے ہونے والی راکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی کی شادی کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا میں گردش کر رہی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے، شادی کی تقریب میں اس جوڑے کے قریبی رشتہ داروں، اہلخانہ اور چند دوستوں نے شرکت کی جن میں بالی ووڈ شخصیات بھی شامل تھیں۔

سوشل میڈیا پر راکول پریت سنگھ اور جیکی بھنگنانی کی شادی کے چرچے تو خوب ہورہے ہیں لیکن بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہوں گے کہ اس جوڑے کی شادی سندھی رسم و رواج کے مطابق بھی ہوئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راکول پریت سنگھ کا تعلق سکھ مذہب سے ہے جبکہ جیکی بھنگنانی سندھی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں، اسی لیے اس جوڑے نے آنند کراج اور سندھی رسم و رواج کے مطابق شادی کی، سکھ مذہب میں شادی کی رسومات کو آنند کراج کہا جاتا ہے۔
اس جوڑے نے دونوں شادیوں کے لیے مختلف ملبوسات کا انتخاب کیا، سندھی رسم و رواج کے مطابق شادی کے لیے راکول پریت اور جیکی نے ٹی پنک یعنی ہلکے گلابی رنگ کے ملبوسات زیب تن کیے جبکہ سکھ مذہب کے مطابق کی گئی شادی کے لیے ہاف وائٹ رنگ کے گوٹے اور شیشوں کے کام والے ملبوسات کا انتخاب کیا۔

راکول پریت اور جیکی بھنگنانی نے اپنی شادی کی تقریبات کی خوبصورت ویڈیو بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جسے مداحوں نے بہت پسند کیا۔

سوشل میڈیا پر مداحوں اور بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے جیکی بھنگنانی اور راکول پریت سنگھ کو شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

Recent Posts

بابر اعظم نے آئر لینڈ کے خلاف میچ شروع ہونے سے پہلے اہم اعزاز حاصل کرلیا

ڈبلن (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئر لینڈ کے خلاف میچ…

54 mins ago

گورنر وزیراعلیٰ کے ساتھ مل کر وفاق سے بجلی کے بقایاجات لیں، بیرسٹر سیف

پشاور (قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ گورنر فیصل…

1 hour ago

میرےاستعفے کے فیصلے کا شیر افضل مروت سے کوئی تعلق نہیں، اعظم سواتی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پاکستان تحریک انصاف اعظم سواتی نے پارٹی کی کمیٹیوں سے اپنے…

2 hours ago

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

لاہورـ(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ففٹی پلس…

2 hours ago

خیبرپختونخوا اسمبلی :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے قرارداد منظور

پشاور (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول…

3 hours ago

پیپلزپارٹی نےوفاقی کابینہ میں شمولیت سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی نے بجٹ سے قبل اور بعد میں بھی وفاقی کابینہ کا…

3 hours ago