شہباز شریف کی بطور وزیراعظم نامزدگی کی توثیق


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی نے شہباز شریف کی بطور وزیراعظم نامزدگی کی توثیق کر دی . پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شہباز شریف کے نام کی بطور وزیراعظم توثیق کی گئی، اجلاس کی صدارت پارٹی قائد نواز شریف نے کی .

نومنتخب ارکان قومی اسمبلی نے اجلاس میں شرکت کی .
ن لیگ اور دیگر اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی ہوگا . ن لیگ کے نامزد وزیراعظم شہباز شریف پنجاب ہاؤس میں نو منتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے . اس موقع پر اتحادی جماعتیں شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب کرنے کے فیصلے کی تائید کریں گی .
اجلاس میں 29 فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی . نواز شریف ذاتی مصروفیات کے باعث عشائیہ میں شرکت نہیں کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں