جون سینا کو کس سُپر ہٹ فلم میں کام نہ کرنے کا مشورہ ملا؟


کراچی (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ ریسلر و اداکار جون سینا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ایجنسی نے انہیں فلم ’باربی‘ میں کام نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔جون سینا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے فلمی کیریئر کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ مجھے فلم ’باربی‘ میں خصوصی انٹری (کیمیو) دینے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میرے ایجنٹ کا خیال تھا کہ یہ پروجیکٹ میرے لیے موزوں نہیں ہے۔
جون سینا نے بتایا کہ میں فلم ’باربی‘ کا اسکرپٹ پڑھا اور اس میں شامل ہونے کی پوری کوشش کی یہاں تک کہ فلم کی پروڈیوسر نے انہیں یقین دلایا کہ اس کردار کی شوٹنگ کے لیے صرف آدھا دن چاہیے ہوگا۔
اُنہوں نے بتایا کہ میری ایجنسی کا خیال تھا کہ یہ کردار میرے معیار کے مطابق نہیں ہے۔ جون سینا نے بتایا کہ میں نے ہمیشہ اس فلسفے کے تحت کام کیا ہے کہ اچھا کام انسان کو ایک اور نیا موقع فراہم کرتا ہے۔