خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ بحال ، پہلے ہی روز کتنے مریض ہسپتال داخل ہو گئے؟ جانیے


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ آج سے بحال ہو گیا، پہلے ہی روز ہسپتالوں میں ابتک 6مریض داخل ہو گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال مئی میں فنڈز کی عدم ادائیگی پر صحت کارڈ بند ہوا تھا،نگراں حکومت میں 6بار صحت کارڈ معطل اور بحال ہوتا رہا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے یکم رمضان سے صحت کارڈ بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پراجیکٹ ڈائریکٹرکاکہناتھا کہ صحت کارڈ پر سہولیات بحال کردی گئی ہیں،چند خدمات صرف سرکاری ہسپتالوں تک محدود کی گئی ہیں،ہسپتالوں میں ابتک 6مریض صحت کارڈ رپ داخل ہو چکے ہیں۔