دراز نے رمضان المبارک کے دوران 75 فیصد تک رعایتی نرخوں کا اعلان کر دیا
کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کے معروف آن لائن مارکیٹ پلیس دراز نے رمضان المبارک کے دوران 3.3 اور 4.4 کی دو مہم کے ساتھ ملک بھر میں دراز صارفین کیلیے ناقابل یقین قیمتوں اور 75 فیصد تک کی شاندار رعایت کا اعلان کیا ہے۔
دراز پلیٹ فارم پر 3.3 مہم 19مارچ تک چلے گی جبکہ 4.4 مہم 20 مارچ سے شروع ہوکر 4اپریل تک جاری رہے گی۔
دراز نے بچت اور سہولت کا ایک انوکھا امتزاج متعارف کرایا ہے، جس کا آغاز ’’زیادہ خریداری، زیادہ بچت‘‘ آفر سے ہوتا ہے، جہاں صارفین 201 روپے کی بچت کے ساتھ خریداری پر مفت ڈلیوری کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔
مزید برآں، خصوصی میگا ڈیلز اور ہاٹ ڈیلز میں صارفین کی ضروریات اور ترجیحات کے مطابق گھریلو اشیا سے لیکر الیکٹرانکس، فیشن، بیوٹی اور مزید دیگر کیٹیگریز پر مصنوعات کی وسیع رینج پر بالترتیب 70 اور 75فیصد تک کی رعایت شامل ہے۔