‏ڈی سی اسلام آباد کا پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کو وفاقی دارالحکومت میں 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
ڈی سی اسلام آباد نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر درخواست مسترد کرتے ہوئے موقف دیا کہ پی ٹی آئی نے پہلے بھی این او سی شکوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
جلسے کی درخواست ریجنل صدر عامر مسعود مغل نے دی تھی جن کی درخواست پر ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو 2 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے دو دن میں فیصلہ کر کے رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائیں۔
پی ٹی آئی نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ عدالت فریقین کو 30 مارچ کو رات 10 بجے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے، پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ ایف 9 پارک یا ڈی چوک پر جلسے کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت فریقین کو جلسے کے روز سڑکیں بند کرنے، شرکاء کے خلاف پر تشدد کارروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کرے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا پاکستان سے پنشن پر ٹیکس کے نفاذ کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان سے کہا ہے کہ…

2 mins ago

سانحہ 9 مئی: انصاف سے عاری معاشرے میں ایسا ہوتا ہے، شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 9 مئی کے…

8 mins ago

9 مئی کو آزاد کشمیر میں حالات کیسے بے قابو ہوئے ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کے شہر ڈڈیال میں ‎9 مئی کے حوالے سے نکالی…

16 mins ago

بلوچستان حکومت پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے دیرپا پالیسی بنائے گی، عبدالرحمن کھیتران

اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران نے پاپولیشن کونسل کے…

46 mins ago

عمران خان کو 9 مئی کو غیر قانونی طور پر گرفتار و اغوا کیا گیا، رہا کیا جائے، داﺅد شاہ کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عمر عزیز اور 9 مئی کے جاں نثاران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،…

53 mins ago

وکلا پر تشدد کرکے من پسند فیصلے مسلط کرنا قبول نہیں، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر و ممبر بلوچستان بار کونسل قاری رحمت اللہ…

57 mins ago