فیروز خان اور علیزہ سلطان کے درمیان صلح ہوگئی


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اور اُن کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے بچوں کی حوالگی کے معاملے پر صلح کرلی ہے۔
یوٹیوبر ایاز بروہی کے مطابق فیروز خان اور اُن کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے بچوں کی حوالگی سے متعلق تمام معاملات باہمی افہام و تفہیم سے طے کرلیے ہیں، اس حوالے سے دونوں فریقین کے درمیان صلح نامہ ہوگیا ہے۔
صلح نامے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان کی بیٹی فاطمہ اپنی والدہ علیزہ کے پاس رہے گی جبکہ ان کا بیٹا سلطان اپنے والد و اداکار فیروز خان کے ساتھ رہے گا، اس دوران والدین دونوں بچوں سے کسی بھی وقت فون یا ویڈیو کال پر بھی بات کرسکتے ہیں۔
فیروز خان اور علیزہ اپنے بچوں کی صحت سے متعلق تفصیلات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے کے پابند ہوں گے جبکہ اداکار ہر ماہ کی 3 تاریخ تک اپنی بیٹی فاطمہ کے ماہانہ خرچ کے لیے 75 ہزار کی رقم علیزہ کو دیں گے جبکہ بیٹے کے تمام اخراجات فیروز خان ہی ادا کریں گے۔
اس کے علاوہ فیروز خان کی جانب سے بیٹی کے ماہانہ خرچ کے لیے دی جانے والی رقم میں سالانہ 10 فیصد اضافہ بھی ہوگا۔ مزید یہ کہ بیٹی کے تعلیمی اخراجات بھی فیروز خان ہی ادا کریں گے اور ایمرجنسی کی صورت میں اگر کوئی خرچہ ہوتا ہے تو اُس کی ادائیگی کے پابند بھی فیروز خان ہی ہوں گے۔
صلح نامے میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ خصوصی تہواروں پر والدین کو دونوں بچوں سے ملنے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ فیروز خان اور علیزہ اپنے بچوں کو بیرون ملک بھی لیکر جاسکتے ہیں۔
فیروز خان اور علیزہ کے درمیان بچوں کے معاملے پر کبھی نااتفاقی پیدا ہوئی تو پہلے گھر میں معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کی جائے گی اگر بات نہ بن سکی تو دوبارہ عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
بچوں کی حوالگی کے معاملے پر صلح کے بعد جہاں فیروز خان نے اپنے بیٹے سلطان کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو وہیں علیزہ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کردیا ہے۔
خیال رہے کہ علیزہ سلطان اور فیروز خان 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔
تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑی نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی۔

Recent Posts

لاہور واقعے میں صوبائی حکومت کا عمل دخل نہیں: طلال، واقعہ حکومتی نااہلی تھا: احسن بھون

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ ن سینیٹرطلال چوہدری نےکہا ہے کہ لاہور کے واقعے…

2 mins ago

لاہور ائیرپورٹ کے لاؤنج میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی، پہلی حج پرواز کو روک دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لاؤنج میں آگ بھڑک اٹھی،…

6 mins ago

وفاقی وزیر احسن اقبال کی بیجنگ میں چائنہ ڈیولپمنٹ بینک کے حکام سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے بیجنگ میں چائنہ ڈیولپمنٹ…

14 mins ago

آئی پی ایل، سن رائزرز حیدرآباد نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی پی ایل ' سن رائزرز حیدر آباد کے بیٹرز نے لکھنو…

19 mins ago

انڈین ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ نے نیٹ فلکس پر ریکارڈ قائم کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے نامور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی نئی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘…

31 mins ago

چمن پریس کلب کو نذر آتش کرنے کی دھمکیاں اور پولیس رویہ قابل مذمت ہے، صحافی

چمن(قدرت روزنامہ)چمن پریس کلب کو پولیس اور لغڑی اتحاد کی باہمی اتفاق سے بند کر…

37 mins ago