ٹی 20 سیریز اور ورلڈ کپ: فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان


لاہور (قدرت روزنامہ)منگل سے کاکول میں شروع ہونے والے فزیکل فٹنس کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ 29 کھلاڑی منگل کے روز سے کاکول ایبٹ آباد میں منعقدہ فٹنس کیمپ میں حصہ لیں گے، کھلاڑی آج رپورٹ کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ یہ کیمپ پاکستان آرمی کے تعاون سے منعقد کر رہا ہے جس میں ایک خاص حکمت عملی کے مطابق کھلاڑیوں کو آنے والی سیریز اور ٹورنامنٹ کے لیے تیار کیا جائے گا، جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز، آئرلینڈ، انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور امریکا، ویسٹ انڈیز میں منعقدہ آئندہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شامل ہے۔
کیمپ 26 مارچ سے شروع ہو گا اور 8 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا، کیمپ میں بنیادی توجہ ٹیم کی تیاری پر ہو گی، اس کا مقصد کھلاڑیوں کی جسمانی اور ذہنی طاقت کو بڑھانا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بہترین حالت میں ہوں۔
کیمپ میں تجربہ کار ٹرینرز اور کوچز کی رہنمائی میں کھلاڑی ایک جامع پروگرام کے تحت ٹریننگ حاصل کریں گے، جو ان کی فٹنس لیول، چستی، لیڈرشپ، اسٹریٹجک سوچ اور میدان میں مجموعی کارکردگی کو بلند کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
29 کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللّٰہ، سعود شکیل، عثمان خان۔ محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان۔ افتخار احمد، عرفان خان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، محمد نواز، مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، حسن علی، محمد علی، زمان خان، وسیم جونیئر، عامر جمال، حارث رؤف اور محمد عامر ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے بلوچستان اسمبلی میں قرار داد پیش

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کام کی رفتار تیز کرنے…

1 min ago

چمن دھرنا کمیٹی کا احتجاج جاری، شاہراہ 6 روز سے بند، مظاہرین نے خیمے لگا دیے

چمن(قدرت روزنامہ)چمن بارڈر پر پاسپورٹ رجیم کے خلاف احتجاج جاری 6 روز سے تجارتی سرگرمیاں…

6 mins ago

پنجگور کے تعلیمی اداروں اور اساتذہ و طلبہ کو درپیش مسائل حل کریں گے، پھلین بلوچ

پنجگور(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسبلی پھلین بلوچ کا پنجگور کے…

13 mins ago

پاک ایران بارڈر پر جوائنٹ مارکیٹوں کو فوری فعال بنانے کی ضرورت ہے، علی حسن زہری

تربت(قدرت روزنامہ)صوبائی مشیر صنعت وحرفت میر علی حسن زہری نے کوئٹہ میں ڈائریکٹریٹ آف انڈسٹریز…

20 mins ago

گوادر میں مزدوروں کا قتل، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، بلاول بھٹو

کراچی، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گوادر میں 7محنت کشوں کے…

24 mins ago

گورنر راج لگا تو گورنر ہاؤس پر قبضہ کرلیں گے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان(قدرت روزنامہ)وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اگر…

29 mins ago